Latest articles about Education at TaleemKahani.com
یہ عام مشاہدہ ہے کہ غریب گھروں کے بچوں کے مقابلے میں امیر گھروں کے بچے تعلیمی میدان میں بہتر کارکاردگی دکھاتے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کو یہ بات حیران کن نہیں لگے گی، کیونکہ زیادہ وسائل بہتر مستقبل کی ضمانت ہوتے ہیں- معیاری تعلیم تک رسائی کی وجہ سے…
اس کو ہماری بدقسمتی کہیں یا نااہلی، لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے یہاں تعلیم کا مطلب صرف اور صرف طلبا کو صرف رٹہ لگانے پر مجبور کرنا ہے۔ طلبا کی ایک واضح اکثریت کو کتاب میں دی گئی معلومات یاد رکھنے کے لیے مواد کو بار بار…
حیاتیات پڑھانے میں سب سے زیادہ دشواری اور مخالفت کا سامنا عموما نظریہ ارتقا پڑھاتے ہوئے ہوتا ہے اور طلبا وقتی طور پر خاموش ہو بھی جائیں تو دل سے بتائی گئی باتوں کو تسلیم نہیں کرتے، اور اس وجہ سے سمجھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ اس پر طرہ یہ کہ اکثر اساتذہ اپنے اساتذہ اور معاشرے سے سن سنا کر اس قسم کی کوئی بات کر دیتے ہیں گویا اس نظریے میں کوئئ سقم ہے اور بعد میں یہ بات ساری زندگی بچوں کے لیے سند کی حیثیت رکھتی ہے کہ فلاں استاد نے ایسا کہا تھا۔ اسی کے ساتھ ایک زیادہ خطرناک رجحان یہ پیدا ہوتا ہے کہ کتاب میں لکھی بات (جو درجنوں ماہرین نے لاکھوں ماہرین کی تحقیق اورعرق ریزی کے بعد لکھی ہے) غلط ہے اور ایک فرد جو سامنے کھڑا ہے، اس کی بات میں زیادہ وزن ہے۔
اگر لوگوں سے پوچھا جائے کہ تعلیم حاصل کرنا زیادہ اہم ہے یا ووٹ ڈالنا تو شاید زیادہ تر لوگوں کی رائے تعلیم کی طرف ہو گی اور شاید لوگ اس تقابل پر بھی ہنسیں کہ اس کی نوبت کیوں پیش آ گئی۔ لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے کچھ ایسے…