کیوں زیاں کار بنوں، سود فراموش رہوں (حصہ اول)
یہاں ایک سوال فوراً ذہن میں آتا ہے کہ اگر کوئی فوجی اپنی ذاتی جیب سے کوکا کولا خرید کر پیتا ہے تو اس میں کمپنی کا کیا قصور ہے؟ اس کا بائیکاٹ کیوں کیا جائے؟ یہ دلیل بھی دی جاتی ہے کہ کوکا کولا اور اس جیسی دیگر ملٹی نیشنل کمپنیاں نہ تو براہ راست اسرائیل کی ملکیت ہیں اور نہ ہی لازمی طور پر یہودی ان کے مالک ہیں۔ تو پھر ان کے بائیکاٹ کا جواز کیا ہے؟