مسلمان مسلمان کا بھائی ہے – متفق علیہ
ہر مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے ایسا ہی رویہ رکھتا ہے جیسے اپنی نسبی اور حقیقی بھائی سے، کیونکہ حقیقی بھائی میں جیسے ایک ماں باپ ہونے کی وجہ سے تعلق ہے اسی طرح ہر مسلمان چونکہ ایک خدا کا ماننے والا ہے اس لیے وہ سب ایک دوسرے کے بھائی ہیں، اور جسمانی رشتوں میں تو کمزوری ہوتی بھی ہے، یا کبھی جذباتی کوتاہیوں سے اس میں فرق آجاتا ہے مگر ایمانی اور اسلامی اخوت کا رشتہ، چونکہ خدا تعالیٰ کے واسطے سے جڑا ہوا ہے اس لیے اس میں کوئی توڑ او رکمزوری نہیں آتی۔ البتہ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ مسلمان صحیح معنی میں مسلمان ہوں، ورنہ اگر اللہ تعالیٰ ہی سے ان کا تعلق مضبوط اور درست نہیں تو اس کی بدولت قائم رہنے والے رشتے اور تعلقات بھی کمزور ہوں گے۔ چنانچہ ہم میں سے ہر مسلمان کو یہ دیکھ لینا چاہیے کہ وہ کسی دوسرے مسلمان سے بحیثیت اس کے مسلمان ہونے کے کس قدر اخوت کا مظاہرہ کرتا ہے۔.
تحریر: عشاہ نود
پنجاب یونیورسٹی٬