ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق جو بچے اس سال سکول میں داخل ہو رہے ہیں ان میں سے پینسٹھ فیصد وہ نوکریاں کریں گے جو ابھی تک ایجاد بھی نہیں ہوئی ہیں۔ یعنی ہمیں ایک ایسا تعلیمی نظام چاہیئے جو ان چیلنجز اور ضرورتوں کو پورا کر سکے جن کے بارے میں ہمیں ابھی پتہ ہی نہیں ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ہم سب کی زندگیوں میں انقلاب در انقلاب برپا کر رہی ہے۔ بہت سے لوگ آج بھی ایسی نوکریاں کر رہے ہیں جن کا دس پندرہ سال پہلے وجود نہیں تھا۔ کرونا کی وجہ سے چاہتے یا نا چاہتے ہوئے ہمیں بڑے پیمانے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تعلیم و تعلم کے لئے استعمال کرنا پڑ رھا ہے۔ اس ویڈیو میں ہم نے ڈسکس کیا کہ پاکستان میں آن لائن تعلیم کو اپنانے میں کون کون سی رکاوٹیں حائل ہیں اور ان کا حل کیسے ممکن ہے۔

پاکستان میں آن لائن تعلیم - نئے راستے نئی رکاوٹیں (پینل ڈسکشن)

Muhammad Bilal

I am assistant professor of biology at Govt. KRS College, Lahore. I did my BS in Zoology from University of the Punjab, Lahore and M.Phil in Virology from National University of Sciences and Technology, Islamabad. I am Administrator at EasyLearningHome.com and CEO at TealTech