Latest articles about Science and Technology at TaleemKahani.com

سورج نظام شمسی کا مرکز نہیں ہے

اچھا اچھا رکیں! مضمون پورا تو پڑھ لیں۔ میں پاگل نہیں ہوں۔ میں صرف آپ کو نظام شمسی کے حوالے سے کچھ باتیں سمجھانا چاہتا ہوں۔ اول تو یہ کہ میں سچ کہہ رہا ہوں۔ وجہ آپ کو کچھ ہی دیر میں معلوم ہو جائے گی۔ دوسرا یہ کہ اس قصے میں ہمیں یہ دلچسپ بات پتہ چلتی ہے کہ قدیم زمانے کے لوگوں نے ہمارے نظام شمسی کو باہر سے کھڑے ہو کر دیکھے بغیر اس کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں کیسے پتہ لگایا۔

Continue Readingسورج نظام شمسی کا مرکز نہیں ہے

ماچو مرد اور نازک اندام حسیناؤں کی پریم کتھا

ایک دلچسپ مثال میکسیکو میں پائی جانے والی ایک ننھی سی مچھلی کی ہے۔ ان مچھلیوں میں نر اور مادہ کی رنگت اور جسامت میں واضح فرق ہوتا ہے۔ نر مچھلی "ماچو" (ہسپانوی لفظ جو انگریزی میں بھی مستعمل ہے) یعنی جسامت میں بڑی اور طاقتور ہوتی ہے جبکہ مادائیں دبلی پتلی سی ہوتی ہیں۔ نر لڑاکے ہوتے ہیں اور اپنے علاقے میں کسی دوسرے نر کو برداشت نہیں کرتے جبکہ مادائیں زیادہ طاقتور نر کے علاقے میں آرام سے رہنا اور کھانا پینا پسند کرتی ہیں۔

Continue Readingماچو مرد اور نازک اندام حسیناؤں کی پریم کتھا

وہیل بمقابلہ شارک

مضمون کا پہلا حصہ یہاں پڑھیں انگریزی  کا ایک مقولہ ہے کہ اگر یہ بطخ جیسا دکھتا ہے، بطخ کی طرح سے تیرتا ہے، اور  بطخ کی طرح سے بولتا ہے تو عین ممکن ہے کہ یہ بطخ ہی ہو۔ "If it looks like a duck, swims like a duck,…

Continue Readingوہیل بمقابلہ شارک

سندباد جہازی، زندہ جزیرہ اور پاکستان؟

سندباد جہازی کے شاید پہلے تجارتی سفر کے دوران  جب وہ اور اس کے ساتھی سفر کرتے کرتے ایک  جزیرے کے پاس پہنچتے ہیں تو کچھ دیر کے لئے آرام کرنے کی خاطر اپنا بحری جہاز روک کر اس جزیرے پہ اتر جاتے ہیں۔ سندباد چہل قدمی کرتے کرتے اپنے…

Continue Readingسندباد جہازی، زندہ جزیرہ اور پاکستان؟