ماچو مرد اور نازک اندام حسیناؤں کی پریم کتھا

ایک دلچسپ مثال میکسیکو میں پائی جانے والی ایک ننھی سی مچھلی کی ہے۔ ان مچھلیوں میں نر اور مادہ کی رنگت اور جسامت میں واضح فرق ہوتا ہے۔ نر مچھلی "ماچو" (ہسپانوی لفظ جو انگریزی میں بھی مستعمل ہے) یعنی جسامت میں بڑی اور طاقتور ہوتی ہے جبکہ مادائیں دبلی پتلی سی ہوتی ہیں۔ نر لڑاکے ہوتے ہیں اور اپنے علاقے میں کسی دوسرے نر کو برداشت نہیں کرتے جبکہ مادائیں زیادہ طاقتور نر کے علاقے میں آرام سے رہنا اور کھانا پینا پسند کرتی ہیں۔

Continue Readingماچو مرد اور نازک اندام حسیناؤں کی پریم کتھا

سوشل میڈیا پر الفاظ کی جنگ

عوام کے ذہنوں میں اپنا نام بنائے رکھنے کے لیے کمپنیاں کیا کیا جتن کرتی ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ایپل کی طرف سے ہالی ووڈ کو کھلی آفر ہے کہ ہر فلم میں تمام ایکٹرز کے لیے مفت آئی فونز دیے جائیں گے۔…

Continue Readingسوشل میڈیا پر الفاظ کی جنگ

منٹگمری میں بغاوت

"نہیں" اس کے کپکپاتے ہونٹوں سے صرف اتنا ہی نکل سکا تھا۔ وہ روز روز کی ذلت اور تحقیر سے تنگ آ چکی تھی۔ اسے اپنے انکار کی جو قیمت چکانی پڑے گی، اسے اچھی طرح معلوم تھا لیکن اب وہ مزید برداشت کرنے کو تیار نہ تھی۔ وہ کئی…

Continue Readingمنٹگمری میں بغاوت

کیا کمرہ جماعت میں متنازعہ موضوعات پر مثبت گفتگو ممکن ہے؟

حیاتیات پڑھانے میں سب سے زیادہ دشواری اور مخالفت کا سامنا عموما نظریہ ارتقا پڑھاتے ہوئے ہوتا ہے اور طلبا وقتی طور پر خاموش ہو بھی جائیں تو دل سے بتائی گئی باتوں کو تسلیم نہیں کرتے، اور اس وجہ سے سمجھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ اس پر طرہ یہ کہ اکثر اساتذہ اپنے اساتذہ اور معاشرے سے سن سنا کر اس قسم کی کوئی بات کر دیتے ہیں گویا اس نظریے میں کوئئ سقم ہے اور بعد میں یہ بات ساری زندگی بچوں کے لیے سند کی حیثیت رکھتی ہے کہ فلاں استاد نے ایسا کہا تھا۔ اسی کے ساتھ ایک زیادہ خطرناک رجحان یہ پیدا ہوتا ہے کہ کتاب میں لکھی بات (جو درجنوں ماہرین نے لاکھوں ماہرین کی تحقیق اورعرق ریزی کے بعد لکھی ہے) غلط ہے اور ایک فرد جو سامنے کھڑا ہے، اس کی بات میں زیادہ وزن ہے۔

Continue Readingکیا کمرہ جماعت میں متنازعہ موضوعات پر مثبت گفتگو ممکن ہے؟