جیسا کہ ہم جانتے ہیں موبائل فون کافی عرصے سے ہمارے استعمال میں ہے ۔موبائل فون سے ہم گھر بیٹھے اپنےدور رشتہ داروں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ موبائل فون ایک بہترین ایجاد ہے موبائل فون نے دنیا کو گلوبل ولیج بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل فون میں نئی ایپس واٹس ایپ فیس بک انسٹاگرام گوگل جیسی کی ایپس موجود ہیںگوگل کی مدد سے ہم کسی بھی چیز کا پتہ لگا سکتے ہیں گوگل میپ کی وجہ سے ہم دنیا میں کہیں بھی آسانی سے پہنچ سکتے ہیں ۔جو ہمیں راستہ معلوم کرنے میں مدد دیتا ہے اس کے علاوہ فیس بک واٹس ایپ اور ٹوئیٹر کی مدد سے ہم اپنے رشتہ داروں سے بات چیت کر سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ ہماری پڑھائی میں گوگل اور یو ٹیوب بہت کارآمد ثابت ہوتی ہیں ہم اپنے کسی بھی موضوع یا سبق کا جاننے کے لیے گوگل استعمال کر سکتے ہیں۔ موبائل فون جہاں اتنا کارآمد ہے وہاں اس کے نقصانات بھی بہت زیادہ ہیں اس کے علاوہ ہماری نئی نسل کھانے پینے سے زیادہ موبائل فون کو اہمیت دیتی ہے گھر میں رہتے ہوئے بھی ہمیں ایک دوسرے کے بارے میں پتہ نہیں ہوتا۔ دن رات موبائل فون کے استعمال سے بچوں کی نظر اور دماغ پر فرق پڑتا ہے ۔بچے موبائل فون کی وجہ سے اپنی پڑھائی پر دھیان نہیں دے سکتے ۔ آجکل نئی گیمز کی وجہ سے ہزاروں بچوں نے اپنی جان لے لی ۔کچھ نے ماں باپ کے کے روکنے پر ان سے بدتمیزی کی جیسے پبجی جیسی نئے گیم نوجوان بچے بچیاں دن رات کھیلتے ہیں اور ان کے دماغ پر اثر پڑتا ہے ۔ اس کے علاوہ ہیکنگ کے ذریعے لوگوں کے بینک اکاؤنٹس بھی خالی کر دیے جاتے ہیں اور لوگوں کا پرسنل ڈیٹا بھی چوری کیا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ کہیں اور سائبر کرائم بھی اس موبائل فون کی وجہ سے وجود میں میں آئے ہیں

Maria Jahangeer۔