اس کیوں کا جواب جو میں نے اللہ سے پوچھا تھا وہ مل گیا۔ کہ ماسٹرز کے لیے دو ڈیپارٹمنٹ نے کہا آپ ہمارے پاس پڑھیں۔ اس کے بعد ایم فل کرنے کے لیے مجھے دو یونیورسٹیز نے کہا کہ آپ ہمارے پاس ایم فل کریں۔ میں دو سرکاری نوکریاں چھوڑ کر اب تیسری سرکاری نوکری کر رہا ہوں۔ لوگوں کو ایک نہیں ملتی۔ آج میں نے ڈبل ماسٹرز کر رکھا ہے اور ایم فل بھی۔ آج میں فخر کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ میں ایک استاد ہوں۔ یہ انعامات دینے کے لیے اللہ نے اس مشکل سے گزارا اور میں اللہ کا شکر گزار ہوں اس سب کے لیے۔ ان دو لڑکوں کا میں نے تب شکریہ ادا نہیں کیا لیکن میں ان کا مشکور ہوں انہوں نے صرف میرا فارم جمع نہیں کروایا بلکہ اللہ کا جو پلان تھا مجھے یہاں لانے کا وہ اس کا حصہ بنے۔