کیا کمرہ جماعت میں متنازعہ موضوعات پر مثبت گفتگو ممکن ہے؟

حیاتیات پڑھانے میں سب سے زیادہ دشواری اور مخالفت کا سامنا عموما نظریہ ارتقا پڑھاتے ہوئے ہوتا ہے اور طلبا وقتی طور پر خاموش ہو بھی جائیں تو دل سے بتائی گئی باتوں کو تسلیم نہیں کرتے، اور اس وجہ سے سمجھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ اس پر طرہ یہ کہ اکثر اساتذہ اپنے اساتذہ اور معاشرے سے سن سنا کر اس قسم کی کوئی بات کر دیتے ہیں گویا اس نظریے میں کوئئ سقم ہے اور بعد میں یہ بات ساری زندگی بچوں کے لیے سند کی حیثیت رکھتی ہے کہ فلاں استاد نے ایسا کہا تھا۔ اسی کے ساتھ ایک زیادہ خطرناک رجحان یہ پیدا ہوتا ہے کہ کتاب میں لکھی بات (جو درجنوں ماہرین نے لاکھوں ماہرین کی تحقیق اورعرق ریزی کے بعد لکھی ہے) غلط ہے اور ایک فرد جو سامنے کھڑا ہے، اس کی بات میں زیادہ وزن ہے۔

Continue Readingکیا کمرہ جماعت میں متنازعہ موضوعات پر مثبت گفتگو ممکن ہے؟

ووٹر کے لیے ریمپ اور طالبعلم کے لیے خواری

اگر لوگوں سے پوچھا جائے کہ تعلیم حاصل کرنا زیادہ اہم ہے یا ووٹ ڈالنا تو شاید زیادہ تر لوگوں کی رائے تعلیم کی طرف ہو گی اور شاید لوگ اس تقابل پر بھی ہنسیں کہ اس کی نوبت کیوں پیش آ گئی۔ لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے کچھ ایسے…

Continue Readingووٹر کے لیے ریمپ اور طالبعلم کے لیے خواری

ناداں! اَدب و فلسفہ کچھ چیز نہیں ہے۔۔۔ اسبابِ ہُنر کے لیے لازم ہے تگ و دَو

معیشت کے برے حالات کی وجہ سے ہمارے ملک میں ہر قسم کی پیداوار پر اخراجات دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ آتے ہیں۔ مثلا پلاسٹک کا سامان دیگر ممالک سے زیادہ سستا درآمد ہو جاتا ہے جبکہ اپنے ملک میں بنانا مشکل ہے۔ اسی طرح سبزیاں اور آلو بھارت…

Continue Readingناداں! اَدب و فلسفہ کچھ چیز نہیں ہے۔۔۔ اسبابِ ہُنر کے لیے لازم ہے تگ و دَو

آئینِ جواں مرداں۔۔۔ کرکٹ اور بے باکی

طاقتور کے سامنے کلمہ حق کہنا اور نتیجے میں پڑنے والی مشکل پر صبر کرنا، یہ وہ باتیں ہیں جو ہم بچپن سے سنتے ہیں لیکن پتہ نہیں کون ہمارے دماغوں میں یہ بٹھا دیتا ہے کہ یہ باتیں صرف سننے کے لیے ہیں، عمل کے لیے نہیں۔

Continue Readingآئینِ جواں مرداں۔۔۔ کرکٹ اور بے باکی