شام کا وقت تھا گھر والے افطاری کی تیاریوں میں مصروف تھے اسی دوران امی نے آواز دی “مصطفٰی بیٹا دکان سے پکوڑوں کے لیے انڈے لے آؤ” تو میں گھر سے نکل کر حبیب انڈے والے دکان دار کے پاس گیا اورکہا حبیب بھائی ایک درجن انڈے دینا اسی لمحے میرا دوست سلال بھی وہاں آیا اور کہنے لگا “کیا حال چال ہے مصطفٰی بھائی ماشااللہ سُپرمون کی طرح چمک رہےہو”۔

میں نے جوابًا کہا الحمداللہ سب کمال قرنطینہ کا ہے۔ پھر حبیب انڈےوالے نے مجھ سے پوچھا مصطفٰی بھائی یہ سُپرمون کیا ہے۔ میں نے جوابًا ایک انڈا اٹھا کر حبیب کو دکھا نے لگا اور کہا کہ چاند بیضوی یا انڈے کی شکل کے مدار میں زمیں کے گرد چکر لگاتا ہے۔ اس انڈےکی شکل والی مدار میں وہ کبھی زمین کے قریب آجاتا ہے اور کبھی بہت دور چلاجاتا ہے۔ جب وہ زمیں کے قریب ترین مقام پر آجاتا ہے تو اس مقام کو “حضیض قمر”کہتےہیں۔

اور جب وہ زمین سے دور ترین مقام پر پہنچ جاتا ہے تو اس مقام کو “”اوج مدار”” کہتے ہیں۔ اسی وجہ سے بعض دفعہ ہمیں چودھویں کا چاند کافی بڑا اور بعض دفعہ کافی چھوٹا دکھائی دیتا ہے. جب چاند اپنے مدار میں زمین کے قریب والے مقام پر آجائے ۔اور اس وقت بد ر کامل (مکمل چاند ) بھی ہو اس کو چاند کو ہم سپر مون کہتے ہیں۔ماہرین بتاتے ہیں کہ سپر مون معمول کے مکمل چاند سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے ۔ سال 2020 کا پہلا سپر مون 9 مارچ کی رات کو دیکھا گیا جبکہ دوسرا سپر مون 7 اپریل کے درمیان شب کو دیکھا گیا اور تیسرا سپر مون 2020 مئی 7 کو دیکھا گیا۔

Ghulam Mustafa

My Name is Ghulam Mustafa . From Balochistan Pakistan I am Science student i like read the books and write the some about science topics .