ماچو مرد اور نازک اندام حسیناؤں کی پریم کتھا
ایک دلچسپ مثال میکسیکو میں پائی جانے والی ایک ننھی سی مچھلی کی ہے۔ ان مچھلیوں میں نر اور مادہ کی رنگت اور جسامت میں واضح فرق ہوتا ہے۔ نر مچھلی "ماچو" (ہسپانوی لفظ جو انگریزی میں بھی مستعمل ہے) یعنی جسامت میں بڑی اور طاقتور ہوتی ہے جبکہ مادائیں دبلی پتلی سی ہوتی ہیں۔ نر لڑاکے ہوتے ہیں اور اپنے علاقے میں کسی دوسرے نر کو برداشت نہیں کرتے جبکہ مادائیں زیادہ طاقتور نر کے علاقے میں آرام سے رہنا اور کھانا پینا پسند کرتی ہیں۔