سورج نظام شمسی کا مرکز نہیں ہے
اچھا اچھا رکیں! مضمون پورا تو پڑھ لیں۔ میں پاگل نہیں ہوں۔ میں صرف آپ کو نظام شمسی کے حوالے سے کچھ باتیں سمجھانا چاہتا ہوں۔ اول تو یہ کہ میں سچ کہہ رہا ہوں۔ وجہ آپ کو کچھ ہی دیر میں معلوم ہو جائے گی۔ دوسرا یہ کہ اس قصے میں ہمیں یہ دلچسپ بات پتہ چلتی ہے کہ قدیم زمانے کے لوگوں نے ہمارے نظام شمسی کو باہر سے کھڑے ہو کر دیکھے بغیر اس کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں کیسے پتہ لگایا۔