گندا خون – یوجینکس کی کہانی

یوجینکس کی تحریک کا مقصد انسانوں کی بہتر نسل پیدا کرنا تھا بالکل ویسے جیسے آپ زیادہ تیز دوڑنے والے ریس کے گھوڑے یا زیادہ اون والی بھیڑیں پیدا کرتے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ لوگوں کو نسل بڑھانے کی اجازت ہو گی اور دوسروں کو نہیں۔ اگر آپ گھڑ دوڑ جیتنا چاہتے ہیں تو آپ سست گھوڑوں کو بچے پیدا کرنے کی اجازت تو نہیں دیں گے۔ یعنی یہ معاملہ کنٹرول کرنے کا ہے اور یہاں بات پیدائش کو کنٹرول کرنے کی ہو رہی ہے۔

Continue Readingگندا خون – یوجینکس کی کہانی

اعلیٰ تعلیم کا مشکل فیصلہ

ایک تو امید سے کچھ کم نمبروں کی وجہ سے بچے پریشان اور شرمندہ ہوتے ہیں وہیں میٹرک میں اپنے طے شدہ حدف کو حاصل نہ کر پانے کی وجہ سے یہ بھی سمجھ نہیں آ رہی ہوتی کہ اب کیا کریں۔ اس صورتحال میں جہاں طلبا کی ایک بڑی اکثریت تعلیم جاری ہی نہیں رکھ پاتی وہیں بہت سے طلبا جلد بازی اور پریشانی میں غلط فیصلے کر بیٹھتے ہیں جن کا نقصان انہیں بعد میں اٹھانا پڑتا ہے۔

Continue Readingاعلیٰ تعلیم کا مشکل فیصلہ

کِک تو اس سے لگتی نہیں ہے!

اس کیوں کا جواب جو میں نے اللہ سے پوچھا تھا وہ مل گیا۔ کہ ماسٹرز کے لیے دو ڈیپارٹمنٹ نے کہا آپ ہمارے پاس پڑھیں۔ اس کے بعد ایم فل کرنے کے لیے مجھے دو یونیورسٹیز نے کہا کہ آپ ہمارے پاس ایم فل کریں۔ میں دو سرکاری نوکریاں چھوڑ کر اب تیسری سرکاری نوکری کر رہا ہوں۔ لوگوں کو ایک نہیں ملتی۔ آج میں نے ڈبل ماسٹرز کر رکھا ہے اور ایم فل بھی۔ آج میں فخر کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ میں ایک استاد ہوں۔ یہ انعامات دینے کے لیے اللہ نے اس مشکل سے گزارا اور میں اللہ کا شکر گزار ہوں اس سب کے لیے۔ ان دو لڑکوں کا میں نے تب شکریہ ادا نہیں کیا لیکن میں ان کا مشکور ہوں انہوں نے صرف میرا فارم جمع نہیں کروایا بلکہ اللہ کا جو پلان تھا مجھے یہاں لانے کا وہ اس کا حصہ بنے۔

Continue Readingکِک تو اس سے لگتی نہیں ہے!

گلزارِ ہست و بود نہ بیگانہ وار دیکھ

(یہ مضمون لاہور سائنس میلے کے حوالے سے دو ہزار انیس میں لکھا گیا۔ اس سال یہ میلہ انتیس اور تیس اکتوبر 2022 کو ڈی پی ایس، ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا)۔ حسبِ معمول ایک ایک کر کے تمام دوستوں نے آنے سے معذرت کر لی۔ میں کچھ مایوس…

Continue Readingگلزارِ ہست و بود نہ بیگانہ وار دیکھ