Latest articles about Education at TaleemKahani.com
جب آپ نے پچانوے فیصد نمبر بھی لئے تو وہ پانچ فیصد جو آپ چھوڑ چکے تھے؟ وہ پانچ فیصد کون سے موضوعات تھے؟ اور پھر وہ جمع ہوتے گئے، ہوتے گئے۔ اور پھر آپ ایڈوانس لیول پر پہنچ گئے اور آپ پر یہ آشکار ہوا کہ کینسر ریسرچر بننا مشکل کام ہے یا فزکس پڑھنا مشکل کام ہے یا ریاضی مشکل مضمون ہے؟
ہم سے کچھ طلبا اور فریش گریجوایٹس نے درخواست کی کہ پبلک سروس کمیشن میں ہونے والے لیکچرار کے امتحان کی تیاری کے بارے میں رہنمائی کی جائے۔ اس حوالے سے ہم نے نو جون کو ایک زوم سیشن رکھا جس میں پچاس سے زائد طلبا نے حصہ لیا اور سوال پوچھے۔ مزید لوگوں کی رہنمائی کے لئے اس سیشن کی ویڈیو ریکارڈنگ شیئر کی جا رہی ہے۔
شکر ہے کہ ہمارے پاس ایک راستہ ہے جس کو انٹرنیٹ کہتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے ہم نیچے سے اوپر کی طرف تبدیلی لانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ بہت سے آن لائن ریسورسز ایسے ہیں جو سائنس کو سادہ، اور دلچسپ انداز میں بیان کر رہے ہیں۔ لیکن ابھی بھی بہت سا کام کرنے والا ہے۔ اس لئے میری درخواست ہے کہ اگر آپ کسی بھی طرح سائنس سے جڑے ہیں تو آپ بھی اس نیک کام میں حصہ ڈالیں۔
آج بات کرتے ہیں ہمارے معاشرے کی سائنس سے بیزاری اور الرجی کی ۔ آج کل کہیں تو سائنس کو مذہب کے خلاف تصور کرتے ہوئے بالکل ہی رد کر دیا جاتا ہے تو کہیں اس کو حرفِ آخر اور پتھر پر لکیر سمجھ لیا جاتا ہے۔ یورپ کی نشاط …